ایران نے عراق کے لئے پروازیں بند کر دیں

اس وقت نجف ائیر پورٹ کے لئے محفوظ پرواز کرنا ممکن نہیں ہے: رضا جعفر زادے

ایران نے عراق کے لئے پروازیں بند کر دیں

ایران نے فلائٹ سکیورٹی کی وجہ سے مظاہروں  کی لپیٹ میں آئے عراق کے شہر نجف کے لئے  اپنی پروازوں کو روکنے کا اعلان کیا ہے۔

ایوی ایشن ادارے کے ترجمان رضا جعفر زادے نے  ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ" اس وقت نجف ائیر پورٹ کے لئے محفوظ پرواز کرنا ممکن نہیں ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نجف کی صورتحال پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور جیسے ہی نجف ائیر پورٹ  پر درپیش مسئلے کا خاتمہ ہو گا پروازوں کو معمول کے مطابق شروع کر دیا جائے گا۔

دوسری طرف تہران  انٹر نیشنل  امام خمینی ائیر پورٹ کے حکام میں سے علی رستمی نے بھی کہا ہے کہ نجف کے لئے پرواز کرنے والے بعض مسافر طیاروں کا رُخ بغداد کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں