ایران: آئل ٹینکر اور بس میں تصادم ،15 افراد ہلاک

ایرانی صوبہ کردستان کے شہر سنیندج  میں   ایک آئل ٹینکر  اور بس کے تصادم میں  15 افراد ہلاک ہو گئے

ایران: آئل ٹینکر اور بس میں تصادم ،15 افراد ہلاک

ایرانی صوبہ کردستان کے شہر سنیندج  میں   ایک آئل ٹینکر  اور بس کے تصادم میں  15 افراد ہلاک ہو گئے۔

 انتخاب    خبر رساں ایجنسی کےمطابق، یہ حادثہ گزشتہ نصف شب کو پیش آیا  جس کے بارے  زخمی بس ڈرائیور  چیاکو کریمی نے بتایا  کہ  کھڑی بس سے یہ آئل ٹینکر ٹکرایا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 17 میں سے 15 مسافر ہلاک ہو گئے۔

 اس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کے بارے میں کوئی اطلاع  نہیں دی گئی ۔

دھماکے کے بعد  لگنے والی آگ سے قریب کھڑی متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔


ٹیگز: بس , حادثہ , ایران

متعللقہ خبریں