غیر ملکی سیاحوں پر اسکارف کی پابندی عائد نہیں ہوتی: حجۃ الاسلام محسن

سیاح خواتین خود چاہیں تو سر ڈھانپ سکتی ہیں لیکن دینی حوالے سے ان پر کوئی پابندی عائد نہیں ہوتی: حجۃ الاسلام محسن

غیر ملکی سیاحوں پر اسکارف کی پابندی عائد نہیں ہوتی: حجۃ الاسلام محسن

ایران میں کٹر دینی شخصیات کے طور پر پہچانے جانے والے دینی عالموں میں سے حجۃ الاسلام محسن گیرویان نے کہا ہے کہ اسکارف کی پابندی  ملک میں آنے والے غیر ملکی سیاحوں پر عائد نہیں ہوتی۔

ایران کے روزنامہ تجارت کے لئے بات کرتے ہوئے حجۃ الاسلام محسن نے  کہا ہے کہ شرعی اور فقہی حوالے سے دین میں سیاحوں کے لئے اسکارف کی پابندی  موجود نہیں ہے۔

سیاح خواتین خود چاہیں  تو سر ڈھانپ سکتی ہیں لیکن دینی حوالے سے ان پر کوئی پابندی عائد نہیں ہوتی۔

حجۃ الاسلام محسن نے کہا کہ جس طرح ہم دیگر ممالک جانے پر اپنے اصول و قواعد کے مطابق حرکت کرتے ہیں  اسی طرح سیاحوں کو بھی اپنے اصول و قواعد کے مطابق حرکت کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔



متعللقہ خبریں