اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے 9 نقاط پر فضائی حملہ

اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں حماس کے 2 فوجی ہیڈ کواٹروں  اور ایک اسلحے کی پیداوار دینے والی جگہ کے 9 نقاط پر فضائی حملہ کیا

994246
اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے 9 نقاط پر فضائی حملہ

اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے 9 نقاط کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان آویشائے  آڈرائے  نے اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں حماس کے 2 فوجی ہیڈ کواٹروں  اور ایک اسلحے کی پیداوار دینے والی جگہ کے 9 نقاط پر فضائی حملہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ حملے غزہ سے ایک جلتی ہوئی پتنگ اور ہیلیم گیس والا غبارہ اسرائیل بھیجنے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

تاہم غزہ کے عینی شاہدوں کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے حماس کے 3 نقاط پر 12 میزائل فائر کئے۔ حملوں میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

آڈرائے نے مذکورہ بیان کے بعد غزہ سے اسرائیل کی طرف 3 راکٹ فائر کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اشکلون کے  ساحل اور صنعتی علاقے  میں سائرن بجے اور غزہ سے اسرائیل کی طرف 3 راکٹ پھینکے جانے کی تصدیق ہوئی ہے ان راکٹوں میں سے ایک غزہ کی سرحد کے اندر گرا ہے۔

آڈرائے نے  اپنے کل کے بیان میں بھی کہا تھا کہ فوجی طیارے نے غزہ میں جلتی ہوئی پتنگ سیل  کے ذمہ داروں میں سے ایک کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے بھی فلسطینی مظاہرین کی طرف سے غزہ کی پٹی کے اطراف کی یہودی بستیوں  کی طرف جلتی ہوئی پتنگ اور ہیلیم گیس  سے بھرا غبارہ بھیجنے کی وجہ سے علاقے میں آگ لگنے سے متعلق خبریں شائع کی تھیں۔



متعللقہ خبریں