حوثیوں کا داغا گیا میزائل فضا ہی میں تباہ کردیا گیا ،سعودی شہر بال بال بچ گیا

سعودی عرب کی  دفاعی قوت نے آج علی الاصبح حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گراتے ہوئے ملک کوتباہی سے بچا لیا

991587
حوثیوں کا داغا گیا میزائل فضا ہی میں تباہ کردیا گیا ،سعودی شہر بال بال بچ گیا

سعودی عرب کی  دفاعی قوت نے آج علی الاصبح حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گراتے ہوئے ملک کوتباہی سے بچا لیا۔

خبر کے مطابق، سعودی حکام نے بتایا کہ یمن سے جازان پر داغا گیا میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا گیا ہے  جبکہ  اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

اس سے پیشتر بھی  9 جون کو حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب پر دو بیلسٹک میزائل داغے گئے تھے جن میں سے ایک کو یمن کےاندر اور دوسرے جو صحرائی علاقے میں مار گرایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ حوثی باغی گزشتہ کچھ عرصے کے دوران سعودی عرب پر ایک سو سے زائد بیلسٹک میزائل حملے کرچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں