اسرائیلی پولیس کی ہمراہی میں 381 متعصب یہودیوں نے مسجد اقصیٰ  پر دھاوا بول دیا

اپنے دینی دن پیساق کے 5 ویں دن کے موقع پر پولیس کی ہمراہی میں حرم شریف کے صحن میں پھرتے متعصب یہودیوں نے بابِ الرحمہ  کے قریب ٹالموڈک عبادت بھی کی

944392
اسرائیلی پولیس کی ہمراہی میں 381 متعصب یہودیوں نے مسجد اقصیٰ  پر دھاوا بول دیا

اسرائیلی پولیس کی ہمراہی میں 381 متعصب یہودیوں نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس  میں واقع مسجد اقصیٰ  پر دھاوا بول دیا۔

بیت المقدس اسلامی محکمہ وقوف کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق 381 متعصب یہودی اسرائیلی پولیس  کی ہمراہی میں  بابِ المعارب سے داخل ہوئے اور مسجد اقصیٰ پر حملہ کیا۔

اپنے دینی دن پیساق کے 5 ویں دن کے موقع پر پولیس کی ہمراہی میں حرم شریف کے صحن میں پھرتے ان متعصب یہودیوں نے بابِ الرحمہ  کے قریب ٹالموڈک عبادت بھی کی۔

بیان کے مطابق حالیہ حملے کے ساتھ رواں ہفتے میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودیوں کی تعداد ایک ہزار 200 تک پہنچ چکی ہے۔

یہودی عقیدے کے مطابق  مسجد اقصیٰ "عبادت گاہوں کی چوٹی ہے " اور پیساق تہوار کے دنوں میں متعصب یہودی ایک تواتر سے مسجد اقصیٰ  پر دھاوے بولنے کی اپیل کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں