غزہ: قافلےپر قاتلانہ حملے کی کوشش،فلسطینی وزیراعظم بال بال بچ گئے

فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ کے قافلے کے قریب ایک دھماکہ ہوا  جس کی وجہ سے 7افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ وزیراعظم محفوظ رہے

غزہ: قافلےپر قاتلانہ حملے کی کوشش،فلسطینی وزیراعظم بال بال بچ گئے

فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ کے قافلے کے قریب ایک دھماکہ ہوا  جس کی وجہ سے 7افراد معمولی زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق یہ دھماکہ  اُس وقت ہوا جب حمداللہ غزہ پٹی کے دورے کے لیے اِس علاقے میں پہنچے۔

حفاظتی  حکام کے مطابق حمداللہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

 خیال رہے کہ غزہ پٹی کا انتظامی کنٹرول حماس کے پاس ہے۔

 فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ  صدر محمود عباس نے اس دھماکے کو حمداللہ کے قافلے پر ایک بزدلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی ذمہ داری حماس پر عائد کی ہے۔



متعللقہ خبریں