مصر:رفح کی سرحدی چوکی چند گھنٹے کھولنے کے بعد بغیر وجہ بند کر دی گئی،فلسطینی حکام کو تشویش

قاہرہ میں فلسطینی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں  واضح کیا گیا کہ مصری حکام نے رفح کی  سرحدی چوکی کو دو طرفہ آمد روفت کے لیے اچانک بند کردیا ہے  جسے گزشتہ روز ہی کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا

مصر:رفح کی سرحدی چوکی چند  گھنٹے کھولنے کے بعد بغیر وجہ بند کر دی گئی،فلسطینی حکام کو تشویش

مصری حکام نے غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان  رفح  کی سرحدی چوکی گزشتہ روز  چند گھنٹے کھولنے کے بعد بغیر وجہ بتائے دوبارہ بند کردی ہے۔

خبر کے مطابق، قاہرہ میں فلسطینی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں  واضح کیا گیا کہ مصری حکام نے رفح کی  سرحدی چوکی کو دو طرفہ آمد روفت کے لیے اچانک بند کردیا ہے  جسے گزشتہ روز ہی کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنانے، اسماعیلیہ اور العریش کے درمیان بین الاقوامی شاہراہ پر انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایک ہنگامی مرکز  قائم کیا گیا ہے۔

قبل ازیں ،عرب لیگ میں فلسطین کے مستقل مندوب اور قاہرہ میں فلسطینی سفیر دیاب اللوح نے رفح چوکی  کھولنے پر مصری صدر السیسی کا خصوصی شکریہ ادا کیا تھا۔

 ان کا کہنا تھا کہ رفح چوکی  کھلنے سے  غزہ  کے محصور عوام  کے مسائل کے حل میں مدد ملےگی۔



متعللقہ خبریں