ادلب پر فضائی حملہ،روس کی طرف سےممنوعہ بم کے استعمال کا دعوی

شامی قصبے  ادلب   پر فضائی حملے میں  5 شہری ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے جس میں ناپالام نامی ممنوعہ بم کا استعمال کیا  گیا

891896
ادلب پر فضائی حملہ،روس کی طرف سےممنوعہ بم کے استعمال کا دعوی

شامی قصبے  ادلب   پر فضائی حملے میں  5 شہری ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

 بتایا گیا ہے کہ  روسی طیاروں کی اس بمباری  میں       ناپالام نامی ممنوعہ بم کا استعمال کیا  گیا ۔

 واضح رہے کہ ادلب   پر گزشتہ ایک ماہ  کے عرصے میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں  11 شہری ہلاک  اور 240 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

 یاد رہے کہ  گزشتہ سال  آستانہ معاہدے کے تحت   ادلب  میں کشیدگی کم کرنے کا  فیصلہ کیا گیا تھا مگر اسد نواز فوج اور روس وقتاً فوقتاً وہاں حملے کرتےہوئے صورت حال  خراب کر رہے ہیں۔


ٹیگز: #شام , #ادلب , #بم , #روس

متعللقہ خبریں