اسد قوتوں کے حملوں میں 5 شہری جان بحق

امدادی سرگرمیاں جاری  رکھنے والی سول دفاعی ٹیموں  نے زمین بوس ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے سے شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو زندہ نکال لیا ہے

اسد قوتوں کے  حملوں میں 5 شہری جان بحق

شام میں بشارالااسد  انتظامیہ کے زیر محاصرہ مشرقی غوطہ میں شدید بمباری  سے 5 شہری  جان بحق ہو گئے۔

اسد انتظامیہ سے منسلک فوج نے دوما اور حاریستہ تحصیلوں سمیت بیت ساوا، مسرابہ، ساقبہ، آربن، جسرین اور جوار کے  علاقوں پر شدید بمباری کی۔

امدادی سرگرمیاں جاری  رکھنے والی سول دفاعی ٹیموں  نے زمین بوس ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے سے شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو زندہ نکال لیا ہے۔

تواتر سے جاری  بمباری سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سول  دفاعی  حلقوں  سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق 14 نومبر سن 2017 سے ابتک مشرقی غوطہ پر  ہونے والے حملوں میں  سول ڈیفنس کے  5 اہلکار اور کم ازکم 312 شہری ہلاک ہو ئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں