اسرائیلی فوجیوں کی جارحیت سے دو فلسطینی بچے شہید

امریکی صدر کے القدس فیصلے کے بعد سے فلسطین میں احتجاجی مظاہروں اور ان کے خلاف اسرائیل فوج کی جارحیت جاری ہے

اسرائیلی فوجیوں کی جارحیت سے دو فلسطینی بچے شہید

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے   پر  دو فلسطینی   بچوں کو شہید اور تین کو زخمی کر دیا ۔

غزہ  کی  فلسطینی وزارت ِ صحت کے ترجمان اشرف الاقدرا  کا کہنا ہے کہ الا بیرچ  مہاجر کیمپ کی مشرقی سرحدوں پر  متحدہ امریکہ کی جانب سے  القدس کو "اسرائیل کا دارالحکومت" تسلیم کرنے کے فیصلے کے خلاف  احتجاجی مظاہرے  کے دوران  16 سالہ  امیر عبدالحمید ابو مساعد  نامی  ایک فلسطینی بچہ اسرائیلی   فوجیوں کی فائرنگ سے   شہید ہو گیا ہے۔

انہی واقعات کے دوران  تین فلسطینیوں کے زخمی ہونے   کا بھی ذکر کرنے والے قدرا کے مطابق  بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

عراق بورین نامی ایک دیہات میں بھی   اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان  کو گولیوں سے چھلنی کر دیا۔



متعللقہ خبریں