یمن، اتحادی قوتوں کے فضائی حملے میں 27 افراد ہلاک

حکومت سے منسلک فوجی حلقوں  سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق   حوثیوں نے حدیدہ شہر کے محلے خائص پر  فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا

869511
یمن، اتحادی قوتوں کے فضائی حملے میں 27 افراد ہلاک

یمن میں سعودی قیادت کی  اتحادی قوتوں  کے فضائی حملوں اور جھڑپوں کے دوران 20 حوثی عسکریت پسندوں اور 7 شہریوں سمیت 27 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکومت سے منسلک فوجی حلقوں  سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق   حوثیوں نے حدیدہ شہر کے محلے خائص پر  فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔

جس پر  اتحادی قوتوں نے فضائی حملہ کرتے ہوئے  20 حوثیوں  کو مار ڈالا ۔

دوسری جانب امدادی سرگرمیوں  میں حصہ لینے والا آکٹیوسٹ محمد الا عمری  کا کہنا ہے کہ اتحادی قوتوں کی  بمباری   سے   شہریوں  کے سوار ہونے والی ایک  گاڑی  بھی ہدف بنی جس پر سوار 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

اتحادی قوتوں نے اس حملے کے حوالے سے تا حال کوئی اعلان جاری نہیں کیا۔

 



متعللقہ خبریں