ٹرمپ کا اعلان مشرق وسطی امن مذاکرات پر کاری ضرب ہے: صدر عباس

فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےسفارتخانے کو تل ابیب سے القدس منتقلی کے اعلان کو قیام امن کی کوششوں پر کاری ضرب قرار دیتے ہوئے اسے بین الاقوامی  قوانین  کی خلاف ورزی سے تعبیر کیا

ٹرمپ کا اعلان مشرق وسطی امن مذاکرات پر کاری ضرب ہے: صدر عباس

فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے  امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے القدس  منتقلی کے اعلان کو قیام امن کی کوششوں پر کاری ضرب قرار دیتے ہوئے اسے بین الاقوامی  قوانین  کی خلاف ورزی سے تعبیر کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ القدس عظیم اور قدیم فلسطینی ریاست کا درالحکومت ہے جس کی شناخت ایسے فیصلوں سے تبدیل نہیں کی جا سکتی۔

 ان  کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا سفارتخانے کی منتقلی سے متعلق اعلان دراصل امریکہ کا امن عمل کی نگرانی سے دست برداری  کا اعلان ہے۔

 صدر عباس  نے کہا کہ فلسطینی قیادت دوست ملکوں کے مشورے سے اس سلسلے میں فیصلے کرنے میں مصروف ہے اور آنے والے دنوں میں فلسطینیوں کی جانب سے معاملے کی پیروی کے لئے دوست ممالک  سے رابطے کئے جائیں گے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاوس میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے القدس کو  اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا اور  دفتر  خارجہ کو ہدایت کی وہ سفارتخانہ تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کی تیاری کرے۔

 

 



متعللقہ خبریں