قطر: سعودی عرب، سعد حریری  کے ذریعے لبنان کے داخلی امور میں مداخلت کر رہا ہے

حریری کے ریاض میں استعفی دینے کے پس پردہ  حقیقت سے متعلق کسی کو کچھ معلوم نہیں ہے۔ تاہم یہ استعفی لبنان کے داخلی امور میں مداخلت کی عکاسی کرتا ہے: وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی

قطر: سعودی عرب، سعد حریری  کے ذریعے لبنان کے داخلی امور میں مداخلت کر رہا ہے

قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب، لبنان کے مستعفی وزیر اعظم سعد حریری  کے ذریعے لبنان کے داخلی امور میں مداخلت کر رہا ہے۔

الثانی امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ایک تھنک ٹینک  انسٹیٹیوٹ سے خطاب میں  کہا ہے کہ 4 دسمبر کو حریری کے ریاض میں استعفی دینے کے پس پردہ  حقیقت سے متعلق کسی کو کچھ معلوم نہیں ہے۔ تاہم یہ استعفی لبنان کے داخلی امور میں مداخلت کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرب دنیا میں طاقت ایک یا دو ممالک کے ہاتھ میں نہیں جا سکتی ۔ ایسی کوئی چیز 21 ویں صدی میں ناقابل قبول ہے۔

الثانی نے کہا ہے کہ علاقہ تنگ نظری، مطلق العنانیت اور جارحیت  کی خصوصیات کے حامل سیاہ  دور میں داخل ہو گیا ہے۔

عرب ممالک کی طرف سے قطر پر عائد کی گئی پابندیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے الثانی نے کہا کہ قطر پر لگائی گئی پابندیاں  ایک اقتدار کا کھیل ہیں اور اس سے مشابہہ صورتحال یمن، صومالیہ اور لبنان کے بارے میں بھی کہی جا سکتی ہے۔

قطر پر پابندیاں لگانے والے ممالک کے دوہا سے حماس کی مدد کو بند کرنے کا مطالبہ کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں الثانی نے کہا کہ ان کا ملک حماس کی نہیں فلسطینی عوام کی مدد کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں