عراق کی ائیر فورس کا ہیلی کاپٹر گِر گیا، 7 افراد ہلاک

عراق کی ائیر فورس کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے

845736
عراق کی ائیر فورس کا ہیلی کاپٹر گِر گیا، 7 افراد ہلاک

عراق کی ائیر فورس کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے اور حادثے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عراقی فوج کے حکام میں سے لیفٹیننت  حاکم الاسدی نے کہا ہے کہ عراقی ائیر فورس کا طیارہ دارالحکومت بغداد  سے تقریباً 180 کلو میٹر جنوب میں واقع صوبے واسط کے علاقے شورجا میں گر گیا ہے۔

اسدی کے مطابق حادثے میں 2 پائلٹ اور 5 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں تاہم حادثے کی وجوہات تا حال واضح نہیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ علاقے میں مسلح گروپ موجود نہیں ہیں لہٰذا ہم تکنیکی خرابی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں