ہم قطر کے ساتھ ڈائیلاگ کے لیے تیار ہیں۔ مصر

پابندیاں عائد کرنے والے ممالک  نے کسی کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کی، قطر کو بھی چاہیے کہ وہ  ان ممالک کے  ذاتی معاملات میں  ٹانگ نہ اڑائے

809608
ہم قطر کے ساتھ ڈائیلاگ کے لیے تیار ہیں۔ مصر

مصری وزیر خارجہ سمیع شکری  نے اطلاع دی ہے کہ  ان کے ملک ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارا ت اور بحرین   ، ان کے مطالبات کو پورا کرنے کی صورت میں  قطر کے ساتھ ڈائیلاگ کے لیے تیار ہے۔

نیو یارک  میں  اقوام متحدہ کی جنرل کونسل  کے  اجلاس کےد ائرہ کار میں   مذکورہ  چاروں ملکوں کے وزراء  خارجہ  یکجا ہوئے۔

اجلاس کے بعد اعلان   کرنے والے شکری کا  کہنا تھا کہ پابندیاں عائد کرنے والے ممالک  نے کسی کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کی، قطر کو بھی چاہیے کہ وہ  ان ممالک کے  ذاتی معاملات میں  ٹانگ نہ اڑائے۔

انہوں نے بتایا کہ 13 نکاتی  مطالبات کی فہرست   پر عمل درآمد کی صورت میں ہم مذاکرات  کے لیے تیار  ہوں گے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے 5 جون کو قطر  کے ساتھ تمام تر سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے جس کے بعد سے خلیج  میں  بحران    پھوٹ  پڑا  تھا۔

 



متعللقہ خبریں