ملک کا بٹوارہ نہیں ہونے دیں گے: عراقی وزیراعظم

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی   نے  شمالی عراقی انتظامیہ   میں 25 ستمبر کو خود مختاری  کےلیے  منعقد ہونے والے ریفرنڈم  کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ  ملکی سالمیت پر زور دیا

ملک کا بٹوارہ نہیں ہونے دیں گے: عراقی وزیراعظم

 عراقی وزیراعظم حیدر العبادی   نے  شمالی عراقی انتظامیہ   میں 25 ستمبر کو خود مختاری  کےلیے  منعقد ہونے والے ریفرنڈم  کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ  ملکی سالمیت پر زور دیا ۔

وزیراعظم نے  بغداد میں  منعقدہ ایک  پریس کانفرنس میں   کابینہ اجلاس کے  دوران  زیر بحث لائے گئے موضوعات پر   غور کرتےہوئے  کہا کہ  یہ ریفرنڈم  خلاف آئین ہے   اور اگر  کوئی مسئلہ  در پیش ہے  تو اس کےلیے  مذاکراتی میز پر  آیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ  کردی عوام  سن 2003 کے بعد سے   اُن تمام   حقوق سے مستفید ہوئے جنہیں صدیوں سے غصب کیا جاتا رہا ہے۔

عراقی وزیراعظم نے خبردار کیا کہ اگر یہ ریفرنڈ  م  ہوا تو کُردی عوام ان تمام حقوق  سے   محروم ہو جائیں گے ہمیں  ملک میں انتشار اور فتنہ پروری  کی  کوششوں کو ناکام بنانا ہوگا  لہذا امید ہے کہ برادر کرد عوام  ملکی بقا   و سالمیت  کےلیے  اس ریفرنڈم کو مسترد کر دیں گے۔



متعللقہ خبریں