دس لاکھ فلسطینی طلبہ کا آزادی کے لیے اقوام متحدہ کے نام خط

بتایا گیا ہےکہ آزادی فلسطین کےلیے   10 لاکھ  فلسطینی طلبہ کی جانب سے  تحریر کردہ ایک خط  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو  گوٹریس کو ارسال کرنےکےلیے صدر محمود عباس کے سپرد کیا گیا

دس لاکھ فلسطینی طلبہ کا آزادی کے لیے اقوام متحدہ کے نام خط

دس لاکھ فلسطینی طلبہ نے  خود مختار فلسطین کے لیے  ایک مہم شروع کی ہے ۔

بتایا گیا ہےکہ آزادی فلسطین کےلیے   10 لاکھ  فلسطینی طلبہ   کی جانب سے  تحریر کردہ ایک خط  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو  گوٹریس کو ارسال کرنےکےلیے صدر محمود عباس کے سپرد کیا گیا ۔

 فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "وفا  "کےمطابق ، صدر عباس   نے اس خط کو قبول  کر لیا ہے۔

 صدر عباس نے کہا کہ  یہ خط ہماری  عوام کی آزادی و خود مختاری کی خواہش کا علمبردار ہے   ۔

یاد رہے کہ فلسطین کی وزارت تعلیم نے  گزشتہ مہینے  آزادی فلسطین کی کوششو ں کے  تناظر میں  اس مہم  کے آغاز کی اجازت دی تھی ۔

 اقوام متحدہ میں  فلسطین کے مستقل مندوب  ریاض منصور   نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ   20 ستمبر کو  یکجا ہونے والے  جنرل اسمبلی کے عام اجلاس میں منظوری کےلیے  16 قراردادیں تیار کی ہیں۔

 سیکریٹری جنرل  گوٹریس  نے بھی فلسطینی وزیراعظم رامی ال حمد اللہ سے  گزشتہ مہینے ملاقات کے دوران   کہا تھا کہ وہ بھی  دو ریاستی نظریئے کے حامی ہیں اور چاہتے ہیں کہ  یہ مسئلہ  باہمی افہام و تفہیم سے حل ہو جائے۔

 یاد رہے کہ  اسرائیل اور فلسطین  کے درمیان امن مذاکرات کا سلسلہ مقبوضہ علاقوں میں  یہودی بستیوں کی تعمیر اور فلسطینیوں کی  واپسی کے  حق کی   نا منظوری  کے باعث  2014 سے التوا  ٫ کا شکار ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں