ایران :جاسوسی کے شبے میں امریکی شہری کو دس سال قید کی سزا

ایران میں امریکی شہری کو جاسوسی کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی جسے خفیہ اہلکاروں نے پکڑا تھا

ایران :جاسوسی کے شبے میں امریکی شہری کو دس سال قید کی سزا

ایران میں امریکی شہری کو جاسوسی کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

ایران کے عدالتی ترجمان غلام حسین محسنی کے مطابق، امریکی شہری کو ایران کے خفیہ  اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ  گرفتار امریکی اہلکارکو ایران کے معاملات میں مداخلت اور جاسوسی کے جرم میں 10سال قید کی سزا سنائی گئی ۔

بتایا گیا ہے کہ امریکی شہری کے پاس دہری شہریت ہے اور اس نے سزا کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔

 



متعللقہ خبریں