قطر اور برطانیہ کی مشترکہ بحری جنگی مشقیں

قطر اور برطانیہ کی بحریہ نے قطر کے کھلے سمندر میں مشترکہ جنگی مشقیں کی ہیں ۔

قطر اور برطانیہ کی مشترکہ بحری جنگی مشقیں

قطر اور برطانیہ کی بحریہ نے قطر کے کھلے سمندر میں مشترکہ جنگی مشقیں کی ہیں ۔

 قطر کی وزارت دفاع کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ  برطانوی بحریہ کیساتھ دومرحلوں میں  جنگی مشقیں انجام پائی ہیں ۔پہلی جنگی مشق بین ا لاقوامی حماد بندگاہ پر خبر رسانی ،آتشزدگی پر قابو پانے  اور ساحل سے قریب آتے وقت بحری جہازوں کے تحفظ  کے لیے تربیت  سے متعلق تھی جبکہ   دوسرا مرحلہ زیر سمندر نصب بارودی سرنگوں کی صفائی  کے علاوہ میزائل اور توپوں  کی گولہ باری  پر مشتمل تھا ۔

برطانیہ کی خواہش پر ہونے والی یہ مشقیں دو روز تک جاری رہیں گی۔ان مشقوں کو اس سے قبل دونوں ممالک کے مابین ہونے والے معاہدوں کی رو سے منعقد کیا گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں