اسرائیلی فوج نے 22 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

دریائے اردن کے مغربی کنارے میں واقع 8 مختلف علاقوں میں رات کے وقت  فلسطینیوں کے  گھروں پر چھاپہ مارکر دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہونے کے دعوے کے ساتھ 22 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا  گیا ہے ۔ اسرائیلی فوج

739121
اسرائیلی فوج نے 22 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی فوج نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں 22 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق دریائے اردن کے مغربی کنارے میں واقع 8 مختلف علاقوں میں رات کے وقت  فلسطینیوں کے  گھروں پر چھاپہ مارکر دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہونے کے دعوے کے ساتھ 22 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا  گیا ہے ۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں ایک تواتر سے گھروں پر چھاپے مار کر مختلف دعووں کے ساتھ فلسطینیوں کو حراست میں لیتی رہتی ہے۔

فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی سمیت مختلف فلسطینی اداروں کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں 57 عورتوں اور 300 بچوں سمیت کُل 7 ہزار فلسطینی قیدی موجود ہیں جن میں سے 481 قیدی  مشرقی بیت المقدس سے 481 ہیں۔



متعللقہ خبریں