یمن:اتحادی فوج کا یمن میں فائر بندی کا اعلان

معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب کے زیر قیادت فوجی اتحاد نے یمن میں 48 گھنٹوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا جس کا اطلاق آج دوپہر سے ہو گیا

613917
یمن:اتحادی فوج کا یمن میں فائر بندی  کا اعلان

سعودی عرب کے زیر قیادت فوجی اتحاد نے یمن میں 48 گھنٹوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا جس کا اطلاق آج دوپہر سے ہو گیا۔

 خبر کے مطابق ، اگر حوثی باغی محصور شہروں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے لیے رسائی کی اجازت دیں گے تو اس جنگ بندی میں توسیع بھی کر دی جائے گی۔

جنگ بندی کا یہ اعلان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سعودیہ اور بین الاقوامی حمایت یافتہ یمنی حکومت کی فوج  نے مغربی شہر تعز میں باغیوں کے خلاف پیش قدمی کی ہے۔

 یاد رہے کہ یہ شہر گزشتہ سال سے حوثی باغیوں کے زیر قبضہ ہے۔

عرب دنیا کے پسماندہ ترین ملک یمن میں ستمبر 2014ء سے لڑائی جاری ہے جہاں شیعہ حوثی باغیوں نے دارالحکومت پر قبضہ کر کے یہاں سے حکومت کو نکال باہر کیا ہے۔

سعودی عرب نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر یہاں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق گزشتہ سال مارچ میں اس کارروائی کے آغاز کے بعد سے اب تک یمن میں دس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں