عالمی ذرائع ابلاغ

02/11/18

عالمی ذرائع ابلاغ

*** امریکی ایسو سی ایٹڈ پریس  کے مطابق ، صدر رجب طیب ایردوان  نے  کہا ہے کہ  دریائے فرات  کے مشرقی حصے میں امریکہ کے ہمراہ    ترک فوج نےمشترکہ گشت کا  آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد  وائی پی جی کے خلاف آپریشن    ہے ۔

 

*** برطانوی رائیٹرز کا لکھنا ہے کہ      ترکی اور امریکہ نے مشترکہ طور پر   شامی شہر منبج   میں  گشت شروع کر  دیا ہے۔

 

***  روسی ریا نووستی خبر ایجنسی   کے مطابق ،   ترک برسر اقتدار آق پارٹی کے ترجمان  عمر چیلیک   نے کہا ہے کہ   صاف ظاہر ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی  کا قتل  کسی اعلی  اہلکار    کے حکم پر  ہوا ہے ۔

 

***بوسنیا     کے نیونی آواز  نے  خبر دی ہے کہ  دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ استنبول میں  قائم کیا گیا ہے   جس کا افتتاح  29 اکتوبر کو صدر  رجب طیب ایردوان  کے ہاتھوں ہوا ۔

 

*** برطانوی رائٹرز خبر ایجنسی  نے  وزیر دفاع خلوصی عقار کے بیان  کو جگہ  دی جس میں انہوں نے  بتایا کہ   فرات ڈھال آپریشن کے کامیاب  نتیجے میں  اب تک 2 لاکھ 60 ہزار شامی مہاجرین اپنے وطن لوٹ چکے ہیں۔

 

***چینی ایجنسی ژین ہوا   کا لکھنا ہے کہ   ترکی نے   مقامی طور پر تیار کردہ  طویل  فاصلہ مار کرنے  والا فضائی دفاعی میزائل  تیار کرلیا ہے ۔

 

*** یونانی  ٹریبیئون    کے مطابق ، ترک بحری جہاز فاتح نے  مشرقی بحیرہ روم میں   تیل اور گیس کی تلاش شروع  کر دی ہے ۔

***ایران کے نشریاتی  ادارے ایسنا    نے خبر دی ہے کہ  ایران،ترکی اور آذری  وزرائے خارجہ نے  استنبو ل کے سہ رکنی اجلاس    کے  بعد اعلان کیا کہ یک طرفہ   عالمی پابندیوں  کے خلاف تینوں ممالک      مشترکہ طور پر مذمت کرنے کا حق رکھیں گے۔

 

*** چینی ہوان کیو شی باو  کے مطابق ، تائیوان کی ممتاز کمپنی "تائیوان سیمنٹ "  نے  ترکی میں   1 اعشاریہ ایک ارب ڈالر  کی لاگت سے    کمپنی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں