عالمی ذرائع ابلاغ

12/10/18

عالمی ذرائع ابلاغ

***  فرانسیسی  اے ایف پی  کے مطابق  صدر رجب طیب ایردوان نے  گمشدہ  سعودی صحافی جمال خاشقجی   کی بازیابی کےلیے   سعودی حکومت   پر دباو ڈالنے  کا   عندیہ دیا ہے  اور کہا ہے کہ   ترکی اس معاملے میں  اپنی ذمے  داریاں ضرور پوری کرےگا۔

***جرمن اخبار  فرینکفرٹر   آلمان زیٹونگ    نے آئی ایم ایف  کے حوالے سے  اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  سن 2018  تا 219 کے درمیان    ترکی کی شرح نمو  کی رفتار 4 فیصد رہے گی جس کے مقابلے میں جرمنی   میں یہ  تناسب  1اعشاریہ 9 فیصد اور فرانس میں  1اعشاریہ 6 فیصد رہنے  کا امکان ہے ۔

***برطانوی  رائٹرز  ایجنسی   کا لکھنا ہے کہ   ترک محکمہ دفاع  کےمطابق   روس اور ترکی کے درمیان  گزشتہ ماہ  سوچی میں طے شدہ   ادلب    معاہدے کے تحت  شہر  کو محفوظ  علاقہ قرار دیتے ہوئے  اسے بھاری اسلحے سے پاک کر دیا گیا ہے۔

***  ایران کی سرکاری خبر رساں  ایجنسی ایرنا   نے خبر دی ہے کہ  ایران ترک سرحد کے قریب  ماکو شہر میں ترکی کے تعاون سے ایک صنعتی علاقہ قائم  کر رہا ہے۔

*** ایران کی ایسنا خبر ایجنسی نے   ترک مشترکہ   تجارتی کونسل   کے سیکریٹری سید جلال  ابراہیمی  کے حوالے سے خبر میں بتایا  کہ  ایران ا ور ترکی  کے درمیان  تجارتی فروغ کےلیے  ایک مشترکہ بینک  کا قیام  عمل میں لایا جائے گا۔

*** امریکی ایسو سی ایٹڈ  پریس       کےمطابق،وزیر خارجہ  مولود چاوش اولو  نے  کہا ہے کہ  عراقی شہروں بصرہ اور موصل میں  دوبارہ سے ترک قونصل خانوں کے کھلنے سے دو طرفہ تجارتی تعلقات مزید فروغ   پائیں گے۔

 ***آذری خبر ایجنسی ٹرینڈ کا لکھنا ہے کہ  صدر ایردوان نے   ترکی میں نظر بند  امریکی پادری  انڈریو برونسن  کی رہائی سے متعلق کہا ہے کہ   امریکہ کو ترک عدالتوں پر بھروسہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

*** آذری اخبار خلق   نے  خبر دی ہے    کہ  ترک پارلیمانی اسپیکر بن علی یلدرم نے   کہا ہے کہ  آرمینیا اگر استحکام چاہتا ہے  تو اسے ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر بنانا  ہونگے ۔

*** یونانی  آئی این ڈاٹ  جی آر    کے مطابق ، شمالی قبرصی صدر  مصطفی اقینجی   نے  مسئلہ قبرص   کے حل اور اس کے مستقبل پر بات چیت کےلیے   جنوبی  قبرصی لیڈر نیکوس  انستاسیادیس  اور  اقوام متحدہ     کے نمائندہ خصوصی برائے  قبرص  سے جلد ملاقات کرنے    کی خواہش ظاہر کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں