عالمی ذرائع ابلاغ

14/09/18

عالمی ذرائع ابلاغ

*** جرمن ڈی پی اے خبر رساں ایجنسی     کا لکھنا ہے کہ 2013   میں ترک ضلع حاتائے کے قصبے  ریحان لی میں  بم حملے    میں ملوث   شخص  کو  ترک خفیہ ایجنسی نے  شامی شہر لازکیہ سے گرفتار کرتے ہوئے ترکی لایا گیا جس نے اعتراف  میں کہا ہے کہ اسے حملے کا حکم شامی خفیہ ایجنسی نے دیا تھا ۔

 

*** امریکی ایسوسی ایٹڈ پریس   نے خبر دی ہے کہ   ترکی نے  یورپی سلامتی و  تعاون    کے زیر اہتمام  وارسا میں ہونے والے  اجلاس   کے مخالف بعض دہشتگرد تنظیموں سےرابطے کے جواز میں بائیکاٹ کر دیا ہے ۔

*** فرانسیسی اے ایف پی   کے مطابق  ترکی نے واشنگٹن میں  تنظیم آزادی فلسطین کے دفتر کو بند کرنے کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ  اس اقدام سے امریکی انتظامیہ  کا   غیر جانبداری  کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے۔

 

*** صدائے روس  نے خبر دی ہے کہ  ترک لیرے کی قدر بحال کرنے  کےلیے        ترک صدر نے  ایک حکم نامہ  جاری کیا جس کی رو سے اب    جائداد کی خرید و فروخت میں   ترک لیرا استعمال ہوگا۔

 

***جرمن ڈوئچے ویل     کا لکھنا ہے کہ  عالمی ادارہ صحت    کی ایک  رپورٹ  کے مطابق  ترکی میں  اوسطاً عمر 78 سال ہے  جو کہ یورپ کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

 

***امریکی سی این این     کے مطابق  ترک ضلع گوموش خانہ میں ایک کھدائی کے دوران  سطح زمین سے محض 50 سینٹی میٹر نیچے  دو ہزار سال پرانے بعض نوادرات  بازیاب کیے گئے ہیں جن کا تعلق عہد روم سے ہے۔

 

***برطانوی   رائٹرز  نے خبر دی ہے کہ   ترکی اور سوڈان  کے درمیان  تیل کی تلاش اور  سوڈان    میں    زرعی مصنوعات  کی پیداوار بڑھانے کےلیے   ایک  سو ملین ڈالر  کا معاہدہ طے کیا گیا ہے  ۔

 

***چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی  ژین ہوا      کا لکھنا ہے کہ  سال کی دوسری سہ ماہی  کے دوران   ترک معیشت  میں ترقی کی رفتار 5 اعشاریہ 2 فیصد رہی  جس میں  برآمدات اور سیاحت   کو نمایاں   مقام حاصل رہا ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں