عالمی ذرائع ابلاغ

07/09/18

عالمی ذرائع ابلاغ

*** چین  کی وانگ خبر رساں ایجنسی    کے مطابق ، صدر رجب طیب ایردوان  نے  روس اور دیگر ممالک سے  مطالبہ کیا ہے کہ وہ تجارتی لین دین میں ڈالر  کا استعمال بند کر دیں جس کے جواب میں  روس نے بھی خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ  بھی اس سلسلے میں متبادل ذرائع کی تلاش میں ہے ۔

*** برطانوی رائیٹرز خبر رساں ایجنسی کالکھنا ہے کہ   ترک وزیر خزانہ  برات البیراک   نے   کہا ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ کی طرف سے  اختیار کردہ تجارتی اقدامات  امریکی عوام کے مفاد میں نہیں ہونگے ۔

 

*** امریکی  سی  این این چینل    نے   ترک وزیر خارجہ  مولود چاوش   اولو کی  یونانی ہم منصب  نیکوس  کوچیاس  سے  ضلع ازمیر میں  ملاقات  کا حوالہ دیا جس میں ترک وزیر خارجہ نے  کہا کہ   دونوں ممالک کے درمیان   بعض اوقات   تعلقات سرد مہری کا شکار ضرور  ہوتے ہیں مگر  اس کے باوجود  بات چیت     کا  راستہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے ۔

***صدائے امریکہ کا  کہنا ہے کہ ترک۔امریکی  کونسل کے صدر ہاورڈ بیسی نے کہا ہے کہ   ترکی امریکہ کا  سیاسی ، عسکری اور اقتصادی  شراکت دار ہے  جس سے تعلقات خراب کرنا مفاد میں نہیں۔

  ***چائنا ریڈیو انٹرنیشنل  نے بتایا ہے کہ  یونانی موسیقی کی بے تاج ملکہ دیسپینا واندی  17 ستمبر کو  استنبول میں  اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی ۔

*** روسی اسپوتنک خبر رساں  ایجنسی   کے مطابق ،روسی موٹر ساز اداروں نے  ترکی سے تجارت میں ڈالر   کے بجائے مقامی کرنسی  کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔

 

*** چین  کی ژین ہوا خبر رساں  ایجنسی    کا لکھنا ہے کہ    ترکی حفاظتی اقدامات کے پیش نظر   آبنائے استنبول اور آبنائے  چناق قلعے  سے گزرنے والے بحری جہازوں کی نگرانی  سخت کر دے گا جس کا مقصد درپیش خطرات  میں کمی لانا ہے ۔

 

***چینی  چینل  سی سی ٹی وی    نے خبر دی ہے کہ     ترکی سے ملحقہ شامی سرحد پر     ترک فوجیوں کی تعداد میں اضافہ  کرتےہوئے بھاری اسلحہ بھی پہنچایا جا رہا ہے ۔

*** صدائے روس   کے مطابق،   ترکی اور روس   کے اموری وفد نے 31 اگست تا 4 ستمبر کے درمیان  انقرہ میں   شامی مسئلے پر ایک  اجلاس منعقد کیا  جس میں   شام  اور علاقے کی صورت حال پر غور   کیا گیا ۔

 



متعللقہ خبریں