عالمی ذرائع ابلاغ

27/07/18

عالمی ذرائع ابلاغ

*** برطانوی رائٹرز خبر رساں ایجنسی   نے ترک وزیر مالی امور و خزانہ  برات البائراک   کے بیان کو جگہ دی ہے جس میں انہوں نے ترک عوام کو یقین دلایا ہے کہ  اقتصادی صورت حال   کی صورت حال    مزید  بہتر  ہوگی ۔

 

*** جرمنی کی اشپیگل آن لائن ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ    ترک نژاد جرمن  قومی فٹ بالر  مسعود اوزل  نے نسلی   و مذہبی منافرت سے  دل برداشتہ  ہو کر   جرمن ٹیم کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

 

*** رائیٹرز خبر رساں ایجنسی نے ترک صدر رجب ایردوان  کے بیان کو جگہ دی جس میں انہوں نے   کہا کہ  مسعود اوزل   کے خلاف  نسل پرستی کا اظہار نا قابل قبول ہے ۔

 

*** فرانسیسی اے ایف پی  خبر رساں  ایجنسی کے مطابق ، جرمنی نے  ترکی کے خلاف علامتی طور پر عائد اقتصادی  پابندیاں ختم کر دی ہیں۔

 

***  رائیٹرز  خبر رساں ایجنسی    کا لکھنا ہے کہ صدر ایردوان نے  واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ   ملکی بقا کو لاحق تمام خطرات سے مکمل طور پر نمٹنے تک   سرحد پار آپریشن جاری رہے گا۔

 

*** ایران   کی ایرنا خبر رساں ایجنسی   نے ترک صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن کے بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے  اسرائیل کو نسل پرست اور غصب  ریاست  قرار دیا ۔

 

***   صدائے روس   کا لکھنا ہے کہ   قرضوں کی درجہ بندی کے عالمی ادارے فیچ ریٹنگز نے  امید ظاہر کی ہے کہ تجارتی مقابلے بازی  کے اس دور میں  ترکی  کا اقتصادی پلڑا بھاری  ہو سکتا ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں