عالمی ذرائع ابلاغ

20/07/18

عالمی ذرائع ابلاغ

*** بی بی سی  کی ترکی زبان کی ویب سائٹ نے  صدر رجب طیب ایردوان  کے 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے دو سال مکمل ہونے کی مناسبت سے    ایک عوامی جلسے سے خطاب    کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ  پینسیلوانیا میں چھپے   ملعون   کے پالے     سانپوں  کے سر کچل دیئے ہیں۔

 

*** جرمن ڈوئچے ویل   کےمطابق ، صدر ایردوان نے 15 جولائی کی ناکام بغاوت   کی یاد کے موقع پر  عوام سے  خطاب میں کہا کہ اس واقعے کو بھولنا ممکن نہیں   اور نہ  بھولا جائے گا۔

 

*** ایرانی فارس  خبر رساں ایجنسی  نے لکھا ہے کہ  دنیا کی کوئی بھی طاقت ترکی اور ایران کے تعلقات خراب نہیں کر سکتی ۔

 

*** روس کی  ریا نووستی  خبر ایجنسی   نے خبر دی ہے کہ یوکرین اور ترکی  اے این-188 طیاروں کی تیاری کےلیے  کمپنی کے قیام    پر غور کر رہے ہیں۔

 

*** ایرانی ایرنا  خبر رساں ایجنسی   کے مطابق ، صدر ایردوان نے امریکی ہم منصب   سے ٹیلفون پر رابطہ کرتے ہوئے  شام کے تنازعے پر بات چیت کی ہے ۔

 

*** امریکی سی این این    کی ویب سائٹ  نے  خبر دی ہے کہ    ترکی میں دو سال سے رائج ہنگامی حالت کا نفاذ 18 جولائی 2018 کو ختم کر دیا گیا ہے۔

 

*** روس  کے نشریاتی ادارے  آگینستوو نووستی نشریاتی ادارے  کا لکھنا ہے کہ موسم خزاں میں  روس میں ایک  میلہ لگے   گا جس میں ترک اسٹال  کو  کافی توجہ حاصل ہونے کی امید ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں