عالمی ذرائع ابلاغ

13/07/18

عالمی ذرائع ابلاغ

*** روس  کی تاس خبر رساں  ایجنسی  نے  لکھا ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان نے حلف اٹھانے کے بعد   اپنا  پہلا غیر ملکی دورہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا کیا ۔

 

*** ایران کی خبر رساں ایجنسی  ایران کے مطابق ،صدر ایردوان نے  واضح الفاظ میں کہا کہ   شمالی قبرص   کا تنازعہ ہمارا قومی مسئلہ ہے ۔

 

***روسی خبر رساں ایجنسی تاس     کا  لکھنا ہے کہ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  کہا ہے کہ  ہماری حکومت یورپی یونین کے ساتھ  رکنی مذاکرات کو کامیابی سے جاری رکھےہوئے ہے ۔

 

***فرانس    کے نشریاتی  ادارے لے موندے نے   خبر دی ہے کہ صدر ایردوان نے  قوم سے خطاب میں انہیں   درخشاں مستقبل      کا یقین دلایا ہے۔

 

*** صدائے روس نے  نیٹو کے سیکریٹری جنرل   یانز اسٹولٹن برگ کے بیان کو جگہ دی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ترکی کی روس سے  ایس 400 میزائل کی خریداری میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔

 

***اطالوی اگنیزیا نووا نشریاتی  ادارے  کے مطابق،  ترک مسلح افواج کا  سربراہ جنرل  یشار  گولیر کو منتخب کیا گیا ہے۔

 

*** روسی ریا نووستی  ایجنسی کا لکھنا ہے کہ   روس اور ترکی کے درمیان  سال رواں  کے     5 ماہ کے دوران تجارتی حجم 46 اعشاریہ دو فیصد بڑھ گیا ۔

 

*** برطانیہ کی  اے پی نیوز ایجنسی   نے خبر دی ہے کہ   سابق وزیر اعظم  بن علی یلدرم    ترک پارلیمانی  اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔

*** برطانوی رائیٹرز ایجنسی   نے یونانی وزیراعظم  کے بیان کو جگہ  دی ہے جس  میں انہوں نے کہا کہ   ترکی اور یونان کے درمیان  بحیرہ ایجیئن میں کشیدگی    کم کرنے  کےلیے  اتفاق کیا گیا ہے۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں