عالمی ذرائع ابلاغ

29/06/18

عالمی ذرائع ابلاغ

***  فرانس کی اے ایف پی خبر رساں ایجنسی نے  خبر دی ہے کہ  روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے  صدر ایردوان کو انتخابات میں کامیابی    کی مبارک  باد دی اور  اسے سیاسی اعتبار سے  اہم قرار دیا ۔

 

*** جاپانی  این ایچ کے ٹی وی  کے مطابق، صدر رجب طیب ایرودان کی کامیابی   ،مشرق وسطی کی سیاسی صورت حال پر کافی اثر انداز ہوگی ۔

 

***جرمن ڈوئچے ویل  ویب سائٹ   کی خبر ہے کہ  امریکی صدر ٹرمپ نے  جناب ایردوان کو ٹیلیفون پر انتخابات میں کامیابی کی  مبارک باد ۔

 

***امریکی سی این این  نیوز چینل     نے خبر دی   ہے کہ امریکہ کی طرف سے محصولات میں اضافے پر ترکی نے بھی جوابی کاروائی کرنے کا  فیصلہ کیا ہے ۔

 

***  کریمیا کی کیو ایچ اے خبر رساں ایجنسی   کےمطابق، یوکرین میں 5 جولائی تا 4 اگست کے درمیان منعقد ہونے والے ورلڈ ریڈنگ فیسٹیول کا اعزازی مہمان ملک ترکی ہوگا،۔

 

***روس  کی اسپوتنک خبر رساں ایجنسی  نے  وزیر خارجہ  مولود چاوش اولو  کے   ایک بیان کو جگہ دی جس  میں انہوں نے  کہا ہے کہ ہم   چاہتے ہیں کہ یوکرین اپنے پیروں پر کھڑا ہو جائے۔

 

*** روسی تاس خبر رساں ایجنسی   نے حکومت  ترکی کے حوالے سے خبر دی ہے جس میں  اس کا  کہنا ہے کہ  یورپی یونین  ہم سے  غیر منصفانہ طرز عمل اپنائے ہوئے ہے۔

 

*** ایران کی فارس خبر رساں ایجنسی   کا لکھنا ہے کہ   صدر رجب طیب ایردوان نے  واضح طور پر کہا ہے کہ  ایس 400 میزائل کی خریداری کے معاملے میں  ہم امریکہ  کے احکامات قبول نہیں کریں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں