عالمی ذرائع ابلاغ

01/06/18

عالمی ذرائع ابلاغ

*** کریمیا کی  کیو ایچ اے  خبر رساں ایجنسی  نے   اپنی خبر میں  یوکرینی وزیر صحت اولیانا  سوپرن   کے بیان کا  حوالہ دیا جس میں انہوں نے     ترک محکمہ صحت کی  ہنگامی  امداد  کے شعبے  کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

 

*** اسی ایجنسی کی  دیگر خبر میں  لکھا گیاہے کہ   تیار شدہ ملبوسات بنانے  والی ترک کمپنی  ڈی فیکٹو نے  یوکرین میں اپنی شاخیں  کھولنے کا فیصلہ کیاہے جس کے 450 سے زائد اسٹورز دنیا بھر میں موجود ہیں۔

 

*** جرمن ڈر اشپیگل جریدے  کے مطابق  ،جرمن وزیر خارجہ  ہائیکو ماس  نے سولنگن شہر میں  25 سال قبل   نسل پرستی کی بھینٹ چڑھنے  والے ایک ترک خاندان کے 5 افراد کی  ناگہانی موت  کے واقعے کو  جرمن معاشرے    کا ایک شرمناک باب قرار دیا ہے۔

 

*** ایران کی  ایرنا خبر رساں  ایجنسی  کے مطابق ، پاکستان نے   ترک ساختہ   اتاک  ٹی -129 قسم کے  30فوجی ہیلی کاپٹر  ترکی سے خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے  جس سے دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات  ایک مختلف رخ اختیار کر گئے ہیں۔

 

***صدائے روس  نے  خبر دی ہے کہ   ترکی کے راستے روسی گیس کی  یورپ ترسیل  کا منصوبہ دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا     ہے جس کی تکمیل 2019 میں متوقع ہے ۔

 

***برطانوی رائیٹرز     کا لکھنا ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان   نے  روسی ہم منص ولادیمیر پوٹن سے  ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں  شام کی صورت حال اور توانائی میں تعاون   کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔

 

*** بی بی سی   کی ترک ویب سائٹ  نے خبر  دی ہے کہ  وزیر خارجہ  مولود چاوش اولو  نے  کہا ہے کہ  دہشتگرد تنظیم پی کےکے  کی شامی شاخ  وائی پی جی  جلد ہی  منبج سے نکل جائے گی ۔

 

*** جرمن ڈوئچے ویل     کی ویب سائٹ کے مطابق ،وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  یورپی یونین پر الزام لگایا کہ وہ  ترکی اور اس کے باشندوں کے خلاف دوہرا معیار رکھتی ہے۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں