عالمی ذرائع ابلاغ

25/05/18

عالمی ذرائع ابلاغ

 *** ترک ۔امریکن ویب پورٹل نے   صدر ایردوان کے حوالے سے خبر دی جس میں انہوں نے ایک بار پھر اعادہ کیا کہ  تقدیر اقوام کا فیصلہ 5 رکنی سلامتی کونسل کے ہاتھوں ہونا نا انصافی ہے ۔

*** روسی خبر رساں ایجنسی تاس  کے مطابق  صدر ایردوان نے اس بات کا اظہار کیا  کہ  فلسطینیوں کے تحفظ کےلیے امن فوج کی فلسطین میں تعیناتی   ممکن ہو سکتی ہے۔

 ***جرمن ڈوئچے ویل    کی ویب سائٹ  نے لکھا ہے کہ  یورپ میں بسی ترک نژاد برادری نے  سرایئوو میں صدر ایردوان سے ملاقات کی   ۔اس موقع پر صدر نے ترک برداری کو تلقین کی کہ آپ یورپ کی شہریت ضرور حاصل کریں مگر اپنی اخلاقی و ثقافتی اقدار کو مت بھولیں۔

 

*** کریمیا    کی کیو ایچ اے خبر رساں ایجنسی     نے وزیراعظم بن علی یلدرم  کے ایک بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے  افسوس کے ساتھ کہا کہ  15 جولائی  کی ناکام بغاوت میں ملوث غداران وطن کو یونانی  عدالتوں نے  تحفظ فراہم کیا جو کہ  ترک قوم کی اس بغاوت میں  پیش کردہ قربانیوں کی   بے حرمتی  اور ان کی حق تلفی میں شمار ہوگا۔

 

***امریکی۔ترک ویب سائٹ   کےمطابق  صدر ایردوان نے  عالمی برادری پر زور دیتےہوئے کہا ہے کہ  دنیا کو جوہری اسلحے سے پاک کیا جانا چاہیئے۔

 

*** روسی   ریا نووستی  ایجنسی نے خبر دی ہے کہ   وزیر خارجہ  مولود چاوش اولو نے    روسی ہم منصب    سرگی لیوروف سے ملاقات میں  شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔

 

*** امریکی ایسوسی ایٹڈ  پریس   نے بتایا ہے کہ  صدر رجب طیب ایرودان نے  وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو  کو ٹیلیفون کرتےہوئے انتخابات میں کامیابی کی مبارک باد دی ہے۔

 

***جاپان  کی کیودو خبر رساں ایجنسی نے خبر دی ہے کہ صدر ایردوان  نے دورہ بوسنیا کے دوران     کہا ہے کہ ترکی   بوسنیا    میں سرمایہ کاری   کر ے  گا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں