عالمی ذرائع ابلاغ

18/05/18

عالمی ذرائع ابلاغ

***   ایسو سی ایٹیڈ پریس  خبر رساں ایجنسی    نے  خبر دی  ہے کہ صدر رجب طیب  ایردوان نے  واشگاف الفاظ میں کہا کہ امریکہ نے  عالمی برادری کا احترام  نہ کرتے ہوئے  بنیادی حقوق اور انصاف  کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

 

***امریکی ترک ویب سائٹ   کےمطابق  صدر ایردوان   نے افسوس  کے ساتھ کہا ہے کہ   انسانی تاریخ  فلسطینیوں پر ڈھائے  گئے مظالم  اور نا انصافیوں  کے  مرتکب عناصر کو کبھی معاف نہیں کرے گی ۔

 

***  اسی ویب سائٹ نے ایک دیگر خبر میں لکھا ہے کہ   ترکی نے فرانس میں  گزشتہ دنوں ہونے والے دہشتگرد حملے   کی مذمت کی ہے ۔

*** ایرانی  فارس خبر رساں ایجنسی کا لکھنا ہے کہ  صدر ایردوان نے لندن میں برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے  کے ساتھ منعقدہ اخباری کانفرنس کے  دوران   کہا کہ" اسرائیل ایک دہشت گرد  اور قابض ریاست ہے"۔

 

***  برطانوی رویٹرز  خبر رساں ایجنسی  کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان نے  اہلیہ امینہ ایردوان کے ہمراہ  قصر بکنگھم   میں برطانوی  ملکہ الزبتھ دوئم سے ملاقات کی ۔

 

*** جرمن  ڈوئچے ویل   کا خبر  میں لکھنا ہے کہ   صدر ایردوان   نے   گزشتہ ہفتے  نہتے فلسطینیوں کی اسرائیلی فوجیوں   کے ہاتھوں شہادت   کی سخت مذمت کرتےہوئے اسے نسل کشی  قرار دیا ۔

 ایرانی پارس ٹوڈے  کی ویب  سائٹ   نے لکھا ہے کہ   ترکی  نے بطور احتجاج  اسرائیلی سفیر کو  ملک بدر کر دیا ہے۔

 

***امریکی ترک ویب سائٹ نے خبر دی  ہے کہ  ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو 4 جون کو واشنگٹن میں  امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

*** ایران کی ایرنا خبر رساں ایجنسی  نے  ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کے بیان کو جگہ دی جس میں انہوں نے  زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے  فلسطینی علاقوں پر قبضے اور  غزہ کی پٹی میں   برپا  مظالم   کے خلاف دنیا   کو حرکت میں آنا ہوگا۔

 

*** روسی اسپوتنک خبر رساں ایجنسی  نے  وزیر سیاحت نعمان قورتولموش کے حوالے سے خبر دی جس میں انہوں نے بتایا کہ  سال رواں  کی پہلی سہ ماہی کے دوران     غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ  ہوا ہے  اور  امکان ہے کہ اس سال  ترکی کےلیے سیر کےلیے 40 ملین سیاح آئیں گے جن  سے 32 ارب ڈالرز آمدنی حاصل ہو گی ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں