عالمی ذرائع ابلاغ18۔02۔09

عالمی ذرائع ابلاغ18۔02۔09

عالمی ذرائع ابلاغ18۔02۔09

عالمی ذرائع ابلاغ   نے ترکی کے بارے میں یہ خبریں شائع کی ہیں۔

ایرانی فارس نیوز ایجنسی  ۔ ایرانی قومی قدرتی گیس کمپنی کےڈائریکٹر جنرل حمیر رضا عراقی نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے ترکی  کو گیس  کے قرضے  کی آدائیگی کے موضوع پر موجود اختلافات کو مکمل طور پر دور کر لیا گیا ہے ۔

 فرانسیسی اے ایف پی  نیوز ایجنسی  ۔ صدر رجب طیب ایردوان نے ویٹیکن کے دورے کے دوران کھتولک فرقے کے روحانی پیشوا پاپائے روم فرانچس  کیساتھ بالمشافہ ملاقات کی ۔

جارجیا انٹر پریس نیوز ایجنسی ۔  وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا  ہے کہ شاخِ زیتون فوجی کاروائی کا مقصد ترکی  کی قومی سلامتی کا تحفظ  ہے ۔

 ٹرکش امریکن نیوز پورٹل ۔  ترکی میں  گزشتہ سال 2016 کے مقابلے میں  آٹو موٹیو کی  مجموعی پیداوار 13 فیصد اضافے کیساتھ ایک میلین چھ لاکھ 74 ہزار جبکہ  موٹر گاڑیوں کی پیداوار 18 فیصد اضافے کیساتھ ایک میلین 121 ہزار  تک بڑھ گئی ہے  جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔

وائس آف امریکہ ویب  سائٹ۔ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے دہشت گرد تنظیم وائے پی جی کو اسلحے کی امداد سے باہمی اتحاد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔

جرمن ڈی ڈبلیو انٹر نیٹ سائٹ ۔  نائب وزیر اعظم بیکر بوزداع نے کہا ہے کہ ہالینڈ کی حکومت کیساتھ ڈپلومیٹک روابط جاری ہیں۔

وائس آف امریکہ ویب  سائٹ۔  ترکی نے امریکہ کو دہشت گرد تنظیم وائے پی جی کے بارے میں یہ پیغام دیا ہے کہ  دہشت گرد تنظیم کا یونیفارم پہننے والے ہمارا ہدف بنیں گے ۔

 کریمیاکیو ایچ اے نیوز ایجنسی  ترکی  کشتی کے میدان میں 92 برسوں میں عالمی اور یورپی  مقابلوں میں  مجموعی طور پر 1512 میڈل حاصل کرتے ہوئے دنیا میں سب سے زیادہ میڈل حاصل کرنے والے  ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے۔

جرمن ڈی پی اے نیوز ایجنسی ۔ یورپی یونین نے صدر رجب طیب ایردوان کو 26 مارچ کو بلغاریہ میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔

 امریکن اے پی نیوز ایجنسی ۔صدر رجب طیب ایردوان نے اق پارٹی کے گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ   سے اپنے فوجیوں کو منبج سے نکالنے  کی اپیل کی ہے۔

جرمن ڈی ڈبلیو انٹر نیٹ سائٹ ۔   وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا کہ  امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن  کے ترکی کے دورے کے دوران ان سے پی وائے ڈی کی امداد کو بند کرنے کا مطالبہ  کیا جائے گا ۔

کریمیا  کیو ایچ اے نیوز ایجنسی   ترکی نے نائیجریا کو  بجلی فراہم کی ہے ۔

وائس آف امریکہ۔  صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ  ترکی نے ویزے کی پابندی کے خاتمے کے لیے یورپی یونین کی طرف سے پیش کردہ   72 شرائط کو پورا کر دیا ہے ۔

کریمیا  کیو ایچ ائے نیوز ایجنسی۔  صدر رجب طیب ایردوان اور صدر پوتن کے درمیان ٹیلیفون پر  ہونے والی  بات چیت کے دوران  عفرین  اور ادلیب سمیت شام کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ ایرانی فارس نیوز ایجنسی  ۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ترکی کیساتھ تعلقات کو فروغ دینا ایران کی اہم ترین پالیسی ہے ۔

ایرانی فارس نیوز ایجنسی  ۔ ترکی اور اوزبکستان کے صدور نے ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران ترکی اور ازبکستان  کے درمیان ہمہ پہلو تعلقات کو فروغ دینے  پر اتفاق رائے کیا ہے ۔



متعللقہ خبریں