عالمی ذرائع ابلاغ 17۔11۔08

عالمی ذرائع ابلاغ 17۔11۔08

عالمی ذرائع ابلاغ 17۔11۔08

 

ٹرکش امریکن ویب سائٹ  نے ترکی سے متعلق اپنی خبر میں  وزیر اعظم بن علی یلدرم کے امریکہ کے دورے سے قبل انقرہ ایسن بوعا ہوائی اڈے پر منعقدہ    پریس کانفرنس  کے دوران  امریکی شہریوں کو  محدود پیمانے پر ویزے دینے  کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا  امریکہ کو ضمانت دینا یا  اس کی طرف سے ضمانت دینے کا مطالبہ کرنا قانونی مملکت کے اصولوں کے خلاف ہے ۔

انٹر نیشنل خبر ایجنسی یورو نیوز  نے بتایا ہے کہ ترک ہوا بازی اور خلائی صنعت توساش اور تائی   کیطرف سے تیار اتاک، انکا اور حر کش ہیلی کاپٹروں میں جنوب مشرقی ایشیائی انٹر نیشنل یونین   خریداروں میں شریک ہو نے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔  تائی نے تھائی لینڈ کے دفاعی اور صنعتی نمائش میں شریک ہونے والے ممالک کے نمائندوں کیساتھ مذاکرات شروع کر دئیے ہیں  ۔ تھائی لینڈ کو اتاک ہیلی کاپٹروں کی فروخت کے لیے  کے آرڈر لینے کے لیے سر گرمیوں کا آغاز کر دیا گیا  ۔کمپنی کا ایک وفد آئندہ  چند دنوں میں تھا ئی لینڈ کا دورہ کرئے گا ۔ دوسری جانب   ملائشیا انکا ہیلی کاپٹروں میں دلچسپی ظاہر کر رہا ہے ۔ تائی نے ملائشیا کے حکام کو پیش کش کر دی دی ہے ۔ اب ان کے جواب کا انتظار ہے ۔ جنوب مشرقی ایشیائی انٹر نیشنل یونین    کا غیر رکن ملک بنگلہ دیش انکا اور مسلح اور غیر مسلح حر کش اور اتاک ہیلی کاپٹروں  میں دلچسپی ظاہر کر رہا ہے ۔   تائی نے خلیجی ممالک میں بھی اہم کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے   ۔وہ 12 تا 16 نومبر دوبئی  میں ہونے والی ائیر شو نمائش میں حصہ لے گا ۔

 سی این این انٹرنیشنل نے کھیلوں سے متعلق اپنی خبر میں  بتایا ہے کہ ترکی کے  ضلع دینیز لی  کہ ذہنی طور پر معذور ترک کھلاڑی  محمد تغرل شاہین  نے  پیرس میں بٹر فلائی اسٹائل پیراکی      کا 200 میٹر  کا یورپی مقابلہ  ریکارڈ توڑ کامیابی کے ساتھ جیت لیا ہے ۔انہوں نے  یہ فاصلہ  4 منٹ 41 سیکنڈ اور 11 پری سکینڈز میں  مکمل کیا ۔تغرل شاہین نے اس سے قبل بھی  پیراکی کے متعدد مقابلوں میں اپنی صلاحیتیوں کے جوہر دکھائے ہیں اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔

امریکہ سی این این انٹرنیشنل  نے ترکی کے بارے میں اپنی خبر میں بتایا ہے کہ ترکی شطرنج کے میدان میں  مضبوط قدموں کیساتھ  منازل طے کر رہا ہے۔  عالمی شطرنج کو رخ دینے والی اتھارٹی کا اعتماد  حاصل کرنے والے  ترکی نے شطرنج کھیل میں کامیابی  کی مہر ثبت کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی آرگنائزیشن میں بھی اب   اپنا نام رقم کرنا شروع کر دیا ہے ۔ ماہ اکتوبر میں  انطالیہ میں منعقدہ یورپی کلب مقابلے کی کامیاب  آرگنائزیشن  کی وجہ سے ترکی کی بڑی تعریف کی گئی ہے ۔  ترکی  2019 میں یورپی خواتین کی شطرنج چیمپئن شپ اور 2020  میں یورپین ایج  گروپ شطرنج چیمپئن شپ کی میز بانی کے فرائض ادا کرئے گا ۔



متعللقہ خبریں