عالمی ذرائع ابلاغ

13.09.17

عالمی ذرائع ابلاغ

ایرانی ایجنسی ایرنا  نے "ایردوان: ترکی ایس ۔ 400 میزائل نظام روس سے خریدے گا" کے زیر عنوان  اپنی خبر میں  اطلاع دی ہے  کہ صدر  رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ" معاہدے پر دستخط  اور اس سلسلے کی تکمیل کے بعد ترکی ایس۔ 400 قسم کا میزائل نظام روس سے خریدے گا۔ دورہ قزاقستان  سے  وطن واپسی پر  اخباری نمائندوں کے سوالات  کا جواب دینے والے صدر ایردوان نے  بتایا کہ  روس سے مذکورہ نظام کی خرید کے  لیے  پہلی  قسط کی ادائیگی  سر انجام پا گئی ہے،  ان  کی فروخت اور حوالگی کا معاملہ  بھی طے پا گیا ہے۔  اب کے بعد کا مرحلہ   میزائل نظام کے لیے  روس کی جانب سے ترکی کو فراہم  کیے جانے والے قرضے سے  تعلق رکھتا  ہے۔  میں اور  روسی ہم  منصب   صدر پوتن   اس معاہدے کو عملی جامہ  پہنانے میں  اٹل ہیں۔"

آذربائیجان ٹرینڈ" ترکی سے   یورپی یونین کے حوالے سے ایک اہم اعلان" عنوان  کے تحت   لکھتا ہے کہ یورپی یونین امور کےو زیر  اور مذاکرات کار عمر چیلک  نے دورہ لندن میں  مذاکرات کے دوران کہا ہے کہ  انتہا پسند گروہوں کی سب  سے  بڑی منشاء  مسلمان،  سیکولر، جمہوری   اور قانونی مملکت  ترکی   اور  یورپی یونین  کے درمیان  تعلقات  کا خاتمہ ہے، یورپی کونسل کے سیکرٹری جنرل  کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں   پیش رفت حاصل کی گئی ہے۔  ہم   مذاکرات کی میز  کے اطراف یورپی یونین سے بحث کریں گے،     اس  سے مثبت نتیجہ حاصل کرنا  یورپی یونین کی مذاکرات کی صلاحیت میں پوشیدہ ہے۔

ٹرکش امریکن ویب نے  "ترک ہوائی فرمج سے میامی کو اضافی پرواز"  عنوان    کے  تحت اطلاع دی ہے کہ  امریکہ میں مؤثر ہونے والے ارما طوفان  کے  باعث  ترک  ہوائی فرم نے   اعلان کیا ہے کہ اس کے مسافروں کی آسانی کے لیے  آج ایک اضافی پرواز چلائی جائیگی۔  فرم کے پریس   دفتر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق   ارما طوفان    کے باعث    آج میامی کو ایک اضافی پرواز کا  شیڈول  بنایا گیا ہے۔ یہ پرواز مقامی وقت کے مطابق صبح  ساڑھے تین بجے    استنبول سے  روانہ ہو گی۔

روسی خبر رساں ایجنسی سپوتنک نے "گیس پروم اور بوتاش کا  ،  ٹرکش اسٹریم کی یورپ کو ترسیل کے لیے  باہمی معاہدہ" عنوان    کے تحت    لکھا ہے کہ ایک اطلاع کے مطابق  گیس پروم اور بوتاش   ٹرکش اسٹریم منصوبے کے تحت   یورپ  تک بچھائی جانے والی قدرتی گیس پائپ لائن کی  تعمیر پر  مشترکہ طور پر کام کریں   گی۔  گیس پروم نے اعلان کیا ہے کہ " روس اور ترکی کے درمیان طے پانے والے بین الاحکومتی  معاہدے کے دائرہ کار میں ٹرکش اسٹریم کے  دوسرے بازو  کے ترک سر زمین    میں بچھائے جانے والے  حصے کی تعمیر   کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جائیگا۔ ا علامیہ کے مطابق گیس پروم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز 21 ستمبر کو ٹرکش اسٹریم   گیس  ٹرانسپورٹیشن فرم  کی چھت تلے اس کام پر  بات چیت کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں