عالمی ذرائع ابلاغ 17۔07۔12

عالمی ذرائع ابلاغ 17۔07۔12

عالمی ذرائع ابلاغ 17۔07۔12

 

 چینی خبر ایجنسی شین ہوا  نے ترکی کے بارے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نےعراق کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے عراقی کردستان خود مختار علاقے کیطرف   کروائے جانےوالے ریفرنڈم کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی ضرورت  پر زور دیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ  ریفرنڈم ملک میں عدم استحکام کا سبب بنے گا اور عراق میں اٹھایا جانے والا ہر قدم نئے مسائل پیدا کرئے گا ۔

 رشین خبر ایجنسی  سپوٹ نیک نے بھی وزیر اقتصادیات نہات زیبک کے بیان پر  تبصرہ کرتے ہوئے  بتایا ہے کہ ترکی نے قطر کو امداد نہیں بلکہ  20 میلین ڈالر کی برآمدات کی ہیں ۔ترکی نے ابتک 200 کارگو طیاروں کیساتھ دنیا میں تجارتی نقطہ نظر سے ریکارڈ برآمدات کی ہیں ۔

اسی خبر ایجنسی   نے اپنی ایک دوسری خبر میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزارئی کونسل کے اجلاس میں  شرکت کے لیے آئیوری کوسٹ کے دارالحکومت عابد جان  میں موجود وزیر خارجہ مولود چاوش اولو   نے قبرص مذاکرات سے متعلق  صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا  کہ سوئٹزر لینڈ کے شہر کران مونٹانہ میں مسئلہ قبرص کے حل کے لیے ہونے والے مذاکرات ناکام رہے ہیں ۔ ان مذاکرات میں قبرصی ترک فریق نےانتہائی مثبت  موقف کا اظہار کیا لیکن قبرصی یونانیوں نے انتہائی مضحکہ خیز اور ناقابل قبول  مطالبات کیے ہیں ۔جس کی وجہ سے یہ مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے ہیں ۔

امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نےترکی کے دورے کے دوران استنبول میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم  دہشت گرد تنظیم فیتو کی طرف سے 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے دوران ملک اور جمہوریت کو تحفظ دینے والے عوام کی دلیری اور جراتمندی کا احترام کرتے ہیں  ۔اسوقت ہم اہم اجلاس کی مناسبت سے استنبول میں ہیں ۔آج سے ایک سال قبل بہادر ترک  خواتین اور مردوں نے انقلابی کوشش کے دوران سڑکوں پر نکل کر جس جراتمندی سے  بغاوت کو کچلا تھا  اہم تہہ دل سے ان کا احترام کرتے ہیں   اور ملک کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔



متعللقہ خبریں