عالمی ذرائع ابلاغ 16۔11۔02

عالمی ذرائع ابلاغ 16۔11۔02

602250
عالمی ذرائع ابلاغ 16۔11۔02

 

جرمنی نے اناطولیہ خبر ایجنسی کے حوالےسے  ترکی کے بارے میں اپنی خبر میں   لکھا  ہے کہ      ترکی نے عراقی سرحد پر ٹینکوں  کی ترسیل شروع کر دی ہے ۔فوجی گاڑیوں  کا ایک قافلہ انقرہ   سے سرحد سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سلوپی کی جانب روانہ ہو گیا ہے ۔ وزیر دفاع فکری اشک نے اس موضوع  پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے ہر احتمال کو پیش نظر رکھتے ہوئے پہلے سے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور اس دائرہ کار میں ٹینکوں کو سرحدی علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے ۔ ترکی اپنے علاقے میں دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کر رہا ہے اور اس دوران عراق کے علاقے میں اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے ۔

فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی  نے وزیر اعظم بن علی یلدرم کے  اس بیان کو جگہ دی ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ اگر حزب اختلاف پارٹیوں  کیساتھ  پھانسی کی سزا کے موضوع پر  مصالحت ہو گئی تو حکومت  پھانسی کی سزا   پر  محدود شکل میں دوبارہ عمل درآمد کرنے کی تجویز پیش کرئے گی ۔انھوں نے اس موضوع کی تفصیلات بیان نہیں کیں اور کوئی تاریخ بھی نہیں دی ۔ انھوں نے کہا کہ یہ عمل درآمد آئین کے مطابق ہو گا  ۔ ہم عوام کی خواہشات کو نظر انداز نہیں کر سکتے ۔ 15 جولائی کی بغاوت  میں ملوث باغیوں کو سزا دینے کا  مطالبہ کرنے والے عوام کو جواب دیتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ عنقریب ہی اس کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

 ٹرکشنی   کی خبر کیمطابق نائب وزیر اعظم مہمت شمشک نے بلوم برگ ایچ ٹی ٹیلیویژن کو ایجنڈے سے متعلق  سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسوقت ترکی کو دہشت گردی کا  سنگین خطر ہ لاحق ہے اور ہمارے  حصہ دار ممالک کو اس حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔  اس سوال کہ کیا 15 جولائی کی بغاوت میں کس گروپ کا ہاتھ ہونے  اور ان کیخلاف کس قسم کا رویہ اختیار کرنے کے بارے میں امریکہ کاذہن  کے الجھا ہوا  ہے؟ کے جواب میں شمشک نے کہا کہ   بعض سوالات  سے  یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے۔ دراصل ترکی ایک قانونی مملکت ہے  اور  ترکی میں جمہوریت کا خاتمہ کرنے کے لیے  15 جولائی کو  بد ترین دہشت گرد کاروائی  کی گئی تھی ۔ حلیف ممالک کو اب  اس حقیقت کو دیکھنے کی ضرورت ہے ۔  ہم 15 جولائی کی بغاوت  کو فیتو کیطرف سے کروائے جانے کےبارے میں ذرہ بھر شک و شبہ نہیں رکھتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ امریکہ اس حقیقت کو سمجھنے کے بعد  ترکی کا ساتھ دے گا ۔

رشین فیڈریشن پارلیمنٹ دوما کی بین الاقوامی تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ لیو نیڈسلٹسکی  نے روسی خبر ایجنسی تاس   کو  بیان دیتے ہوئے کہا کہ  دوما اور  ترکی کی پارلیمنٹ  کے  درمیان  تعاون کو بڑھانے کے لیے  ماہ نومبر میں پارلیمانی رابطہ گروپ تشکیل دیا جائے گا ۔



متعللقہ خبریں