عالمی ذرائع ابلاغ

20/07/16

533393
عالمی ذرائع ابلاغ

امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ نے لکھا ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان  نے  امریکی صدر براک اوباما سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ۔وائٹ ہاوس  سے  جاری ایک تحریری بیان میں بتایا گیا  ہے اس بات چیت میں صدر اوباما نے   ترکی میں  جمہوری حکومت کی حمایت  کرتےہوئے عوام  کی  ہمت کی تعریف اور  ان کے خلاف  تشددکی سخت مذمت کی ۔ بیان کے مطابق  صدر اوباما نے جناب ایردوان سے کہا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو امریکہ  بغاوت کی اس کوشش  کے  پس پردہ کار فرام عناصر کے خلاف کاروائی میں تعاون کر سکتا ہے۔

 روسی اخبار ریا نووستی  نے   "ترک وزیراعظم نے  عوام کو  اس بغاوت کی سازش   کو ناکام بنانے کی تلقین کی ہے " کے زیر عنوان لکھا ہے کہ   ترک وزیراعظم بن علی یلدرم   نے  ہم وطنوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں  انتشار پھیلانے والوں کی کوششیں ناکام بنادیں۔ وزیراعظم نے  اخباری نمائندوں سے بات کرتےہوئے  عوام سے   کہا ہے  کہ وہ سازشی ٹولوں  کو اُن کے ناپاک عزائم  میں ناکامی سے دوچار  کرنے کےلیے   محتاط رہیں ۔

برطانوی نیوز ایجنسی   ایسو سی  ایٹیڈ پریس   نے  لکھا ہے کہ   ترکی نے بغاوت کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں۔

 ایجنسی  نے لکھاہے کہ   ترکی کی  عسکری  تربیت گاہ  نے گزشتہ جمعے کے روز   حکومت کا تختہ الٹنے میں شامل تمام عناصر کی   کوششیں  ناکام بنا دی ہیں۔ملک بھر میں گزشتہ اتوار کے روز سہ پہر چار بجے تک    حفاظتی دستوں نے آپریشن کرتےہوئے   ملکی حالات کو قابو میں کرلیا ہے ۔ترک سیاسی   تدبر، حفاظتی دستوں کی جانفشانی و دیانت داری  اور عوام کی جرات مندانہ کوششوں نے  اس بغاوت کو کچلنے میں   اہم کردار ادا کیا ہے۔یاد  رہے کہ اس بغاوت کے نتیجے میں  240 افراد ہلاک اور  ہزاروں  زخمی ہو گئے تھے ۔

چین  کے عالمی ریڈیو سی آر آئی آن لائن   نے اپنی خبر میں   ترک اور امریکی وزرائے دفاع کے درمیان ٹیلیفون بات چیت کا حوالہ دیتےہوئے لکھا ہے کہ  امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر نے  ترک ہم منصب  فکری ایشیک  سے ٹیلیفون پر بات چیت  کی  جس میں  کارٹر نے    ترکی کو یقین دلایا کہ  امریکہ  ترکی میں میں جمہوری روایات   کا احترام کرتا ہے  اور ایک  منتخب عوامی حکومت کو      بغاوت کے ذریعے ہٹانا ایک غیر قانونی عمل ہے جس کی مذمت کی جا تی ہے۔ اس بات چیت میں  ترک وزیر ایشیک  نے بھی  امریکی  ہم منصب کا شکریہ  ادا کرتےہوئے  کہا کہ ترکی  داعش  اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف  آپریشن جاری رکھے گا ۔ امریکہ میں  داعش کے خلاف آپریشن میں شامل  ممالک کے وزرائے دفاع کا  اجلاس منعقد ہو رہاہے جس میں  ترک وزیر نے  شرکت سے معذوری کا اظہار  کیا ۔



متعللقہ خبریں