ارجنٹائن کے فٹ بالر کے لاپتہ طیارے کا ملبہ بازیاب،موت کی تصدیق کر دی گئی

ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالر ایمیلیانو سالا  کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ ان کے طیارے کا ملبہ بھی  برطانوی سمندری حدود  کی تہہ میں شناخت کر لیا گیا ہے

ارجنٹائن کے فٹ بالر کے لاپتہ طیارے کا ملبہ بازیاب،موت کی تصدیق کر دی گئی

دو ہفتے قبل دوران پرواز لاپتہ ہو جانے والے ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالر ایمیلیانو سالا  کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ  وہ ایک چھوٹے   طیارے  میں فرانس سے برطانوی علاقے  ویلز جا رہے تھے کہ اُن کا طیارہ لاپتہ ہو گیا تھا۔

 ایک نجی  کمپنی" بلیو واٹر ریکوریز "کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس کھلاڑی کے تباہ شدہ  طیارے کا ملبہ  برطانوی سمندری حدود  کی تہہ میں شناخت کر لیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ سالا نے اچانک لاپتہ ہو جانے سے قبل اپنے ایک آڈیو پیغام میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ان کی پرواز کو مشکلات کا سامنا تھا اور طیارہ  سمندر میں گر سکتا تھا۔

 اس چھوٹے طیارے میں ان کے علاوہ صرف ایک پائلٹ سوار تھا۔



متعللقہ خبریں