ایشیائی چمپین قطر کو صدارتی ترجمان کا تہنیتی پیغام

فائنل میچ میں جاپان کو تین۔ ایک  کے سکور سے شکست دینے والے قطر نے  2019 ایشیائی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے

ایشیائی چمپین قطر کو صدارتی ترجمان کا تہنیتی پیغام

صدر کے ترجمان ابراہیم قالن نے  2019  ایشیاکپ جیتنے والے قطر کو مبارکباد پیش کی ۔

قالن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے  اپنے پیغام میں کہا ہے میں ایشیا کپ کے فاتح قطری قومی فٹبال ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں،  اس خوشی کے موقع میں ہم تمام تر قطری بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ہماری تمنا ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام مزید کامیابیاں حاصل کریں۔

 ٹورنامنٹ میں پہلی بار فائنل تک پہنچنے والے قطر نے  اس سے قبل چار بار چیمپئن بننے والے جاپان سے ، متحدہ عرب امارات  کے زید سپورٹس سٹیڈیم میں فائنل میچ کھیلا۔

 اس میچ میں جاپان کو تین۔ ایک  کے سکور سے شکست دینے والے قطر نے  2019 ایشیائی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔



متعللقہ خبریں