آسٹریا کے ڈیوڈ لاما "لوناگ ری" کو سر کرنے والے پہلو کوہ پیما بن گئے

آسٹریا سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما ڈیوڈ لاما نے انفرادی طور پر ہمالیہ کے سلسلے کے ایک پہاڑ "لوناگ ری" کو سر کرنے کی حیران کن مہم جوئی محفوظ طریقے سے مکمل کر لی ہے

آسٹریا کے ڈیوڈ لاما "لوناگ ری" کو سر کرنے والے پہلو کوہ پیما بن گئے

آسٹریا سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما ڈیوڈ لاما نے انفرادی طور پر ہمالیہ کے سلسلے کے ایک پہاڑ "لوناگ ری" کو سر کرنے کی حیران کن مہم جوئی محفوظ طریقے سے مکمل کر لی ہے۔

ڈیوڈ لاما 6907 میٹر بلند اس چوٹی تک پہنچنے والے پہلے شخص ہیں۔

یہ ہمالیہ سلسلے کے ان بلند ترین پہاڑوں میں سے ہے جن کو پہلے کسی نے سر نہیں کیا گیا ۔

تین روز تک جاری رہنے ولی مہم جوئی کے دوران 28 سالہ لاما کو منفی 30 ڈگری درجہ حرارت اور 80 کلو میٹر فی گھنٹہ  کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں کا سامنا کرنا پڑا۔

مجموعی طور پر یہ چوتھا موقع تھا جب اس آسٹریائی کوہ پیما نے" لوناگ ری "پہاڑ پر چڑھنے کی کوشش کی جب کہ انفرادی طور پر یہ لاما کی دوسری کوشش تھی۔



متعللقہ خبریں