پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں شکست کا بدلہ لے لیا

یاسر شاہ نے ایک ٹیسٹ میچ میں 14 وکٹیں لیتے ہوئے عمران خان کے ریکارڈ کو برابر کر دیا

1096091
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں شکست کا بدلہ لے لیا

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 16 رنز سے شکست دیدی جس کے بعد 3 میچوں کی سریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔

دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو اننگز اور 16 رنز سے شکست دیدی، نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف 312 رنز ہی بناسکی اور آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے میچ میں 14 وکٹیں حاصل کیں، گزشتہ روز یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے 10 شکار کیے تھے اور آج انہوں نے مزید 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر 131 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تو کیوی بلے بازوں نے محتاط بیٹنگ کی اور کریز پر زیادہ سے زیادہ دیر تک ٹہرنے کی کوشش کی تاہم گرین شرٹس کی خطرناک بولنگ کے سامنے نیوزی لینڈ کا ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا اور ایک ایک کرکے مزید چار کھلاڑی پولین واپس لوٹ گئے۔

س سے قبل گزشتہ روز یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ نے پوری نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پہلی اننگز میں صرف 90 رنز پر آؤٹ کردیا تھا۔

یاسرشاہ نے پہلی اننگز میں 41 رنز کے عوض نیوزی لینڈ کی 8 وکٹیں حاصل کی تھی، جس کے باعث کیوی ٹیم فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔



متعللقہ خبریں