نابینوں کی چمپین شپ میں ترک کھلاڑی نے طلائی تمغہ جیت لیا

صدر رجب طیب ایردوان نے زینب چیلک کو ٹیلی فون پر مبارکباد پیش کی

نابینوں کی چمپین شپ میں ترک کھلاڑی نے طلائی تمغہ جیت لیا

بین الاقوامی نابینوں کی سپورٹس  فیڈریشن کے  زیراہتمام  جوڈو چمپین شپ میں نبرد آزما ترک قومی کھلاڑی  زینب چیلک  نے طلائی تمغہ جیت لیا۔

ترکی کی متعلقہ فیڈریشن سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پرتگال کے شہر اودی ویلاس میں 40 ملکوں سے 268 کھلاڑیوں کے شرکت کردہ  چمپین  شپ مقابلوں میں  ترک کھلاڑی نے ایک شاندار کامیابی پر اپنی مہر ثبت کی ہے۔

یہ ٹورنا منٹ 19 نومبر تک جاری رہے گا۔

دریں اثناء  صدر رجب طیب ایردوان نے زینب چیلک کو ٹیلی فون پر مبارکباد پیش کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں