پیشہ وارنہ باکسنگ میں پاکستانی ٹیلنٹ سامنےلائیں گے: عامر خان

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے ورلڈ باکسنگ کونسل عریبک زون کے صدرنعمان شاہ سے ملاقات کی جس میں دونوں نے  مل کر پاکستان میں پیشہ وارانہ  باکسنگ شروع کرانے کا اعلان کیا

1086634
پیشہ وارنہ باکسنگ میں پاکستانی ٹیلنٹ سامنےلائیں گے: عامر خان

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے ورلڈ باکسنگ کونسل عریبک زون کے صدرنعمان شاہ سے ملاقات کی جس میں دونوں نے  مل کر پاکستان میں پیشہ وارانہ  باکسنگ شروع کرانے کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر عامر خان کا کہناتھاکہ پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ کے فروغ کیلئے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے،باکسرز کو لائسنس جاری کرنے کیلئے بورڈ بھی قائم کیا جا رہا ہے لہذا اگلے سال کے آغاز میں پاکستان باکسنگ لیگ کرا رہے ہیں۔

ورلڈ باکسنگ کونسل عریبک زون کے صدر نعمان شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 2019 سے پروفیشنل باکسنگ شروع کرائیں گے،ہمیں ورلڈ باکسنگ کونسل کامکمل تعاون بھی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم پاکستانی  مہارت کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں