جان سینا نے سعودی عرب جانے سے معذرت کرلی

امریکی کشتی کے معروف  پہلوان  جان سینا نے جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے کے بعد سعودی عرب میں پرفارم کرنے سے معذرت کر لی ہے

جان سینا نے  سعودی عرب جانے سے معذرت کرلی

امریکی کشتی کے معروف  پہلوان  جان سینا نے جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے کے بعد سعودی عرب میں پرفارم کرنے سے معذرت کر لی ہے ۔

جان سینا نے بھی  ان مقابلوں میں حصہ  لینا تھا تاہم اب انہوں نے ریاض نہ جانے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل ڈبلیو ڈبلیو ای نے اعلان کیا تھا کہ اس صورتحال میں سعودی عرب جانے کا فیصلہ مشکل ہے اور ہمیں اس حوالے سے دباو  کا سامنا ہے تاہم مستقبل کو پیش نظر رکھتے ہوئے بڑی سوچ بچار کے بعد فیصلہ کریں گے تاہم جان سینا نے واضح کردیا کہ وہ سعودی عرب نہیں  جائیں گے اور یہ فیصلہ استنبول میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں