ترک خواتین کی ٹیم نے آرچری چمپین شپ جیت لی

صدر رجب طیب ایردوان نے آرچری فیڈریشن کے صدر کو تہنیتی پیغام بھیجا ہے

ترک خواتین کی ٹیم نے آرچری چمپین شپ جیت لی

صدر ِ ترکی رجب طیب ایردوان  نے یورپین  آرچری  چمپین شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والی ترک قومی ٹیم برائے خواتین کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایوانِ صدر کے پریس مرکز سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صدر ایردوان نے یورپین  آرچری  چمپین شپ میں ترک قومی ٹیم برائے خواتین کی جانب سے  اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ ترکی کے نام کرانے  پر متعلقہ فیڈریشن کے صدر عبداللہ توپال اولو کو تہنیتی ٹیلی گراف بھیجا ہے۔

 



متعللقہ خبریں