فیفا ورلڈ کپ: کرویشیا فائنل میں پہنچ گیا،فرانس سے مقابلہ ہوگا

فیفا ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کرویشیا نے انگلستان کو 1-2 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ فرانس سے ہو گا

2018-07-11T210500Z_422759836_RC1D80AFCF90_RTRMADP_3_SOCCER-WORLDCUP-CRO-ENG.JPG
2018-07-11T210315Z_743363537_RC1381061810_RTRMADP_3_SOCCER-WORLDCUP-CRO-ENG.JPG
2018-07-11T210049Z_536810095_RC122790B700_RTRMADP_3_SOCCER-WORLDCUP-CRO-ENG.JPG
2018-07-11T205422Z_71432156_RC1D886067B0_RTRMADP_3_SOCCER-WORLDCUP-CRO-ENG.JPG
2018-07-11T205241Z_1873939933_RC1A59A41170_RTRMADP_3_SOCCER-WORLDCUP-CRO-ENG.JPG

فیفا ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کرویشیا نے انگلستان کو 1-2 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ فرانس سے ہو گا۔

انگلستان اور کرویشیا کے درمیان کھیلا گیا سیمی فائنل شروع سے ہی دلچسپ رہا تاہم کروشیا نے مجموعی طور پر عمدہ کھیل پیش کیا مگر انگلستان کی جانب سے کیرین ٹری پیئر نے پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

دوسرے ہاف کے آخری مراحل میں کروشیا نے گول کر کے انگلستان کی برتری ختم کر دی اور میچ کو انتہائی دلچسپ بنا دیا جس کے بعد اضافی وقت میں کرویشیا کی جانب سے مینزوکچ نے  دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔

   ورلڈ کپ  کا فائنل میچ 15 جولائی بروز اتوارفرانس اور کرویشیا کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں