فرانس نے میدان مار لیا، بیلجیم کو شکست

دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا اور برطانیہ آج  کھیل کے میدان میں اتریں گے

2018-07-10T191724Z_535029132_RC12F24D6140_RTRMADP_3_SOCCER-WORLDCUP-FRA-BEL.JPG
2018-07-10T191436Z_1969069463_RC1BDF123EE0_RTRMADP_3_SOCCER-WORLDCUP-FRA-BEL.JPG

روس میں منعقدہ 2018 فیفا ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس نے  بیلجیم کو ایک ۔صفر سے شکست دیتے ہوئے  فائنل  کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

بیلجیم تیسری  پوزیشن  کے لیے  آج کے دوسرے سیمی فائنل کی  شکست خوردہ ٹیم کے مد مقابل آئیگا۔

سینٹ پیٹرز برگ میں  کھیلے گئے میچ کا پہلا ہاف صفر۔صفر کےا سکور سے برابر رہا۔  دوسرے ہاف کے   ابتدائی لمحات میں ہی فرانس نے گول کرتے ہوئے برتری حاصل کر لی، بیلجیم کی  سر توڑ کوشش کے باوجود یہ برتری ختم نہ ہو سکی اس طرح یہ میچ فرانس کی فتح کے ساتھ  اپنے انجام کو پہنچا۔

دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا اور برطانیہ  کھیل کے میدان میں اتریں گے یہ میچ آج شام نو بجے کھیلا جائیگا، اس میچ کی ترکی کے لیے خاص بات یہ ہے کہ   میچ کے ریفری کے فرائض ترک ریفری  جنید چاکر ہوں  گے۔

 



متعللقہ خبریں