ترک خاتون کھلاڑی یورپی چمپین

ترکی کی نمائندگی کرنے والی یلدرم نے فائنل میں  ولندیزی کھلاڑی  دینا پور یونس کو 28۔10 کے واضح اسکور سے شکست  دیتے یورپی  چمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا

ترک خاتون کھلاڑی یورپی چمپین
ترکی نے تائی کوانڈو میں بھی طلائی تمغہ جیت لیا
ترکی نے تائی کوانڈو میں بھی طلائی تمغہ جیت لیا

ترکی نے تائی کوانڈو میں بھی طلائی تمغہ جیت لیا

ترک قومی کھلاڑی رُکیہ  یلدرم نے یورپی تائی کواندو چمپین شپ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔

خواتین  کی 46 کلو گرام کی کیٹیگری میں  ترکی کی نمائندگی کرنے والی یلدرم نے فائنل میں  ولندیزی کھلاڑی  دینا پور یونس کو 28۔10 کے واضح اسکور سے شکست  دیتے یورپی  چمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

خیال رہے کہ  یورپی چمپین  شپ کے مقابلے روس میں منعقد ہو رہے ہیں جن میں ترکی کی جانب سے  9 مرد اور 13 خواتین کھلاڑی   نبردِ آزما ہیں۔

صدرِ ترکی  رجب طیب ایردوان نے  یورپی تائی کوانڈو چمپین  بننے والی ترک کھلاڑی کو تہنیتی پیغام بھیجا ہے، ایوانِ صدر کے پریس دفتر  کا کہنا ہے کہ صدر نے  ٹیلی گراف کے ذریعے ترک کھلاڑی کی اعلی کارکردگی کو سراہا ہے۔



متعللقہ خبریں